Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اداکارہ رباب ہاشمی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

اداکارہ رباب ہاشمی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

پاکستانی اداکارہ رباب ہاشمی بھی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں اور ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

رباب ہاشمی نے انسٹاگرام پر اپنی مایوں کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں اور فالوورز کو حیران کردیا۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مایوں کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ پیلے رنگ کے سادہ سے لباس میں ملبوس ہیں اور ان کے ہاتھوں پر مہندی لگی ہوئی ہے۔

رباب ہاشمی کی پوسٹس پر مداحوں نے انہیں شادی کی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

علاوہ ازیں اداکارہ صحیفہ جبار خٹک، ایمن خان اور نور حسن کی جانب سے بھی انہیں مبارکباد دی گئی۔

تاہم انہوں نے ابتدائی طور پر اپنی پوسٹس میں شادی کا کوئی ذکر نہیں کیا تھا نہ ہی یہ بتایا تھا کہ ان کے ہونے والے شوہر کون ہیں۔

بعدازاں انہوں نے اپنے ہونے والے شوہر صہیب شمشاد کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔

دوسری جانب ان کے فوٹوگرافر نے بھی انسٹاگرام پر رباب ہاشمی کی مایوں کی مختلف تصاویر شیئر کیں۔

فوٹوگرافر کی جانب سے شیئر کی گئی ایک اور پوسٹ میں کہا گیا کہ رباب ہاشمی کا دلہا کون ہے یہ جاننے کے لیے ایک دن کا انتظار کریں۔

علاوہ ازیں کراچی میں میرج بیورو چلانے والی مشہور خاتون مسز خان نے بھی چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی تھی کہ انہوں نے رباب ہاشمی کا جوڑ ڈھونڈ لیا ہے۔

انہوں نے رباب ہاشمی اور ان کے ہونے والے شوہر صہیب کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

Check Also

کیا اب آپ کو سیٹل نہیں ہوجانا چاہیے، عامر خان سے شادیوں اور طلاق پر کپل کا سوال

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نیٹ فلکس کے کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین کپل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *