Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ٹوئٹر نے یہودیوں کیخلاف وینا ملک کی ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی

ٹوئٹر نے یہودیوں کیخلاف وینا ملک کی ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے اداکارہ وینا ملک کی یہودیوں کے خلاف کی گئی ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی۔

کچھ روز قبل وینا ملک نے ٹوئٹر  پر جرمن نازی لیڈر ہٹلر کی ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا کہ ’میں دُنیا کے تمام یہودیوں کا قتل کر سکتا تھا لیکن میں نے کچھ یہودیوں کو محض اس لیے زندہ چھوڑا تاکہ دُنیا یہ دیکھ سکے کہ میں نے دیگر یہودیوں کا قتل کیوں کیا۔

تاہم ٹوئٹر انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے یہودیوں کے خلاف کی گئی اس پوسٹ کے ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کر دیا۔

خیال رہے نہتے فلسطینی عوام پر صیہونی فورسز کے شدید حملوں کے بعد سے وینا ملک ٹوئٹر پر کافی متحرک ہیں اور  اکثر فلسطینی بھائیوں کے حق میں دعا بھی کرتی نظر آتی ہیں۔

Check Also

روینہ ٹنڈن نے نشے کا الزام لگانے والوں پر 100 کروڑ کا دعویٰ کردیا

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ایک حالیہ واقعے میں ان پر نشے میں ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *