Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ترک اداکار نے فیروز خان کو کھانے پر مدعو کردیا

ترک اداکار نے فیروز خان کو کھانے پر مدعو کردیا

شہرہ آفاق ترکش ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں بہادر سپاہی عبدالرحمٰن کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار جلال آل نے پاکستانی اداکار فیروز خان کو ترکی میں کھانے پر مدعو کیا ہے۔

اداکار فیروز خان کی جانب سے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دو تصاویر شیئر کی گئیں تصاویر میں اداکار کو کسی کا انتظار کرتے ٹہلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ایک تصویر میں وہ کسی کو فون بھی کر رہے ہیں۔

فیروز خان نےشیئر کی گئی تصویر میں کیپشن درج کیا کہ ’مجھے اس وقت بہت بھوک لگ رہی ہے اور یہی اس کا عنوان ہے‘۔

اداکار کی اس پوسٹ پر جہاں انسٹاگرام کے پاکستانی پار صارفین کی جانب سے بھی تبصروں کا آغاز ہوا  وہیں پاکستان کے دورے پر آئے تُرک اداکار جلال آل نے بھی کمنٹ کیا۔

اسکرین گریب

ترکش اداکار جلال آل نے فیروز خان کی پوسٹ پر ترکش زبان میں کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے بھائی، استنبول آئیں، جہاں میں آپ کو ترکی کے مزیدار پکوان کھلاؤں گا۔‘

جلال آل نے فیروز خان سے ترکش کھانوں کے بارے میں پوچھتے ہوئےسوال کیا کہ ’مثال کے طور پر، کیا آپ نے کبھی یوسفیلی Çağ Döner کھایا ہے؟ یا اڈانا کباب؟

اسکرین گریب

جلال آل کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فیروز خان نے بھی ترکش زبان میں لکھا کہ ’بھائی میں نے آپ کے کمنٹ کا ترجمہ کرنے کی کوشش کی لیکن میں خاصا سمجھ نہیں سکا، مجھے یقین ہے کہ آپ نے محبت بھرے الفاظ ہی کہیں ہوں گے جس کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔‘

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *