Home / جاگو دنیا / افریقی ملک مالی میں بم دھماکا؛ اقوام متحدہ امن مشن کے 4 اہلکار ہلاک

افریقی ملک مالی میں بم دھماکا؛ اقوام متحدہ امن مشن کے 4 اہلکار ہلاک

افریقی ملک مالی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں اقوام متحدہ امن مشن کے 4 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی (رائٹرز) کے مطابق مغربی افریقی ملک مالی کے علاقے بمبارا سے 20 کلومیٹر دور اقوام متحدہ کے امن مشن کی ایک گاڑی کو سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں امن مشن کے 4 اہلکار ہلاک اور 5 شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق مالی میں زیادہ تر القاعدہ سے وابستہ اسلامک گروپس آپریٹ کرتے ہیں اور متعدد بار شدت پسندانہ کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں تاہم اس دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

مالی میں موجود اقوام متحدہ امن مشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 3 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوئے ہیں تاہم ایک شخص کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور ہلاک ہونے والے اہلکاروں کا تعلق افریقی ملک آئیوری کوسٹ سے ہے جب کہ مالی میں امن مشن کے اہلکاروں کی تعداد 13 ہزار کے قریب ہے۔

Check Also

امریکی کالج کیلئے اسکالر شپ حاصل کرنے والے بھارتی طالب علم کا جھوٹ بے نقاب

امریکی کالج کیلئے اسکالر شپ حاصل کرنے والے بھارتی طالب علم کا جھوٹ بے نقاب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *