Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / پاکستانی نژاد ہولی وڈ اداکار رز احمد نے خاموشی سے شادی کرلی

پاکستانی نژاد ہولی وڈ اداکار رز احمد نے خاموشی سے شادی کرلی

پاکستانی نژاد ہولی وڈ اداکار 38 سالہ رز احمد نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی سادگی سے شادی کرلی تھی۔

رز احمد نے بی بی سی 4 کے پوڈکاسٹ شو میں بات کرتے ہوئے پہلی بار اپنی شادی اور ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کی، تاہم انہوں نے براہ راست بیوی کا ذکر نہیں کیا۔

رز احمد نے میزبان کی جانب سے شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ یہ غلط ہے کہ انہوں کافی عرصہ قبل شادی کی تھی، تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے شادی کرلی۔

رز احمد نے بتایا کہ ان کی شادی کو بہت زیادہ عرصہ نہیں ہوا تاہم انہوں نے شادی کے وقت کی تصدیق نہیں کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کا خاندان امریکی شہر نیویارک میں رہتا ہے اور وہ امریکا میں رہنے کے دوران وہاں جاتے رہتے ہیں۔

اسی حوالے سے شوبز ویب سائٹ ای آن لائن نے بتایا کہ پاکستانی نژاد ہولی وڈ اداکار نے بھارتی نژاد امریکی ناول نگار فاطمہ فرحین مرزا سے شادی کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فاطمہ فرحین اور رز احمد کی ملاقات دو سال قبل ہوئی تھی، جو محبت میں تبدیل ہوگئی۔

اگرچہ رز احمد نے واضح طور پر شادی کا وقت نہیں بتایا تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس کی آخری سہ ماہی میں لاک ڈاؤن کے دوران سادگی سے شادی کی ہوگی۔

رز احمد نے پوڈکاسٹ شو میں بتایا کہ ان کی اہلیہ کا خاندان نیویارک میں رہتا ہے، تاہم انہوں نے شو میں فاطمہ مرزا کا براہ راست نام نہیں لیا، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ فاطمہ مرزا کا تعلق بھی نیویارک سے ہی ہے۔

فاطمہ فرحین مرزا 1991 میں بھارتی نژاد برطانوی و امریکی خاندان میں پیدا ہوئیں جب کہ رز احمد 1982 میں پاکستانی خاندان کے ہاں لندن میں پیدا ہوئے تھے۔

رز احمد اب دو درجن سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں، انہوں نے 2006 میں دی روڈ ٹو گوانتانامو نامی فلم سے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔

رز احمد نے برطانوی و امریکی ٹی وی سیریلز میں کام کرنے سمیت گلوکاری بھی کی ہے جب کہ انہوں نے متعدد گانوں میں ماڈلنگ بھی کی ہے۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *