Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / فخر ہے فلم ’’زندگی تماشا‘‘ آسکر ایوارڈز میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی، فاطمہ بھٹو

فخر ہے فلم ’’زندگی تماشا‘‘ آسکر ایوارڈز میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی، فاطمہ بھٹو

نیویارک: 

سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو نے فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کے آسکر ایوارڈز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ ماہ پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے فلم ساز سرمد کھوسٹ کی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کو فلمی دنیا کے سب سے معتبر اور اعلیٰ فلمی ایوارڈ آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد کیا تھا۔ 2021 میں ہونے والی آسکرایوارڈز کی تقریب میں یہ فلم پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

حال ہی میں فاطمہ بھٹو نے پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں فخر ہے کہ فلم ’’زندگی تماشا‘‘ 2021 میں ہونے والی آسکر ایوارڈ کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہے۔

واضح رہے کہ سرمد کھوسٹ کی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کا ٹریلر  گزشتہ برس سامنے آیا تھا اور اسی وقت سے یہ فلم تنازع کا شکار ہے۔ فلم کے خلاف مذہبی جماعت نے احتجاج کرتے ہوئے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا تھا. جب کہ سنسر بورڈ نے بھی فلم کے خلاف مختلف شکایات موصول ہونے کے بعد فلم کی ریلیز پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی تھی۔ جس کے باعث ابھی تک اس فلم کو پاکستان میں ریلیز نہیں کیا جا سکا ہے۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *