Home / تازہ ترین خبر / ترک کمیونٹی کی جانب سے ہیوسٹن افطار کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام میئر ہیوسٹن، جاوید انور سعید شیخ سمیت تمام کمیونٹی رہنماؤں سے اظہار تشکر۔

ترک کمیونٹی کی جانب سے ہیوسٹن افطار کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام میئر ہیوسٹن، جاوید انور سعید شیخ سمیت تمام کمیونٹی رہنماؤں سے اظہار تشکر۔

‎ہیوسٹن (راجہ زاہد اختر خانزادہ ) ترک کمیونٹی نے اپنے خوبصورت رینڈراپ ترک سینٹر میں ہیوسٹن افطار کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اعزاز میں ایک خوبصورت افطار ڈنر کی میزبانی کی۔ترک کمیونٹی کے نائب صدر اینڈ پرووسٹ فاروک تابن نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور ہیوسٹن کی افطار کمیٹی کو سب سے بڑے اور منظم پروگرام کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا جس میں تقریباً 3000 کمیونٹی ممبران کے لئے افطار ڈنر پیش کیا۔ انہوں نے افطار ایونٹ کی بھی تعریف کی جو ہیوسٹن کے مابین اتحاد اور امن لاتا ہے۔ا

س موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر محمد سعید شیخ نے خطاب کرتے ہوئے ہیوسٹن استنبول سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے آنجہانی صدر روہی اوزجیل کو گزشتہ 10 سال کے دوران ہیوسٹن افطار کی جانب ان کی انتھک کوششوں پر باہمی تعاون پر خراج عقیدتپیش کیا۔

انہوں نے وائس پریزیڈنٹ اینڈ پرووسٹ فاروک تابن، اسماعیل اوزکن، اورہان عثمان، مہمت اوکومس اور دیگر تمام ترک دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے آرگنائزنگ کمیٹی کے تمام ممبران کو انتہائی عزت اور اعزاز عطا کیا۔ انہوں نے معزز میئر سلویسٹر ٹرنر کے شاندار تعاون اور سرپرست اعلیٰ سید جاوید انور کے ہمراہ تمام اسپانسرز کے ہمراہ ان کی سخاوت کے لئے خصوصی شکریہ بھی ادا کیا جن میں تمام تعاون کرنے والے شراکت داروں کی محنت اور تعاون شامل ہے۔ جنوبی مغربی امریکہ کے لئے آغاخان کونسل کے صدر مراد اججانی نے امریکی معاشرے میں مسلم کمیونٹی کے انضمام کی اہمیت کو اجاگر کیا ، جہاں ہوسٹن افطار بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے میں بڑا کردار ادا کررہا ہے

۔پی اے جی ایچ کے صدر ہارون شیخ نے بھی ثقافتی نمائش کے لئے کمیٹی کے اچھے کام کی تائید کی۔ تقریب کےچیئر اسماعیل اوزکین نے مہمانوں کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے محترم محمد سعید شیخ کی سربراہی میں گذشتہ تین سالوں سے ہیوسٹن افطار کی اس محنتی ٹیم کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہے۔اس موقع پر ترک کمیونٹی نے ہیوسٹن کی افطار 2021 آرگنائزنگ کمیٹی اور معزز مرحوم روحی اوزجیل کے اہل خانہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ٹی وی ون پر ہیوسٹن ورچوئل افطار پروگرام کی براہ راست پہلے سے ریکارڈ شدہ دوبارہ نشریات بھی اس پروگرام کا حصہ تھیں۔

Check Also

تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس: سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کیس میں دائر نظر ثانی درخواست پر نمبر درج کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *