Home / جاگو بزنس / قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی

کراچی: 

وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی ہے۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی ہے، جس کے تحت ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 39 20 پوائنٹس کمی سے 9.29 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بہبود سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 48 بیسس پوائنٹس کمی سے 11.04 فیصد، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 64 بیسس پوائنٹس کم ہوکر 8.16 فیصد اور ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 57 بیسس پوائنٹس کم ہوکر 8.64 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

Check Also

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن ، 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، مئی کے اختتامی روز 100 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *