Home / جاگو کھیل / باڈی بیگ میں چنئی منتقل کیا گیا، مائیک ہسی

باڈی بیگ میں چنئی منتقل کیا گیا، مائیک ہسی

سڈنی: 

سابق آسٹریلوی بیٹسمین اور چنئی سپر کنگز کے کوچ مائیک ہسی کو بھارت میں کورونا وائرس کے باعث باڈی بیگ میں چنئی منتقل کیا گیا۔سابق آسٹریلوی بیٹسمین اور چنئی سپر کنگز کے کوچ مائیک ہسی بھارت میں کورونا وائرس کے خوفناک لمحات کو نہیں بھول پائے۔ ایونٹ کے دوران دہلی میں ان کا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا جس پر فرنچائز نے انھیں بہتر علاج کی غرض سے چنئی منتقل کردیا تھا۔

ہسی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے منتقل کرنے سے قبل ایک حفاظتی لباس میں ملبوس ہونے کو کہا گیا جومکمل باڈی بیگ تھا،جب میں اس میں لیٹ رہا تھا تو خود کو چٹکی کاٹی کہ کوئی بْرا خواب دیکھ رہا ہوں یا یہ حقیقت ہے،شکر ہے یہ مشکل دن ختم ہو گئے۔

Check Also

انگلینڈ کی نمیبیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 41 رنز سے شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں انگلینڈ نے نمیبیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 41 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *