Home / جاگو کھیل / اولمپکس کے دروازے پرکرکٹ کی دستک

اولمپکس کے دروازے پرکرکٹ کی دستک

 دبئی: 

اولمپکس کے دروازے پر کرکٹ نے دستک دے دی جب کہ آئی سی سی نے اپنے کھیل کو عالمی میلے میں شامل کرانے کی باضابطہ خواہش ظاہرکردی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گذشتہ روز تصدیق کردی کہ وہ کرکٹ کو اولمپک گیمز کا حصہ بنوانے کی خواہش رکھتی ہے،اس مقصد کیلیے ورکنگ گروپ بھی قائم کردیا گیا جوکھیل کی لاس اینجلس 2028، برسبین 2032 اور اس کے بعد شیڈول عالمیگیمز میں شامل کرانے کیلیے کام کرے گا۔

آئی سی سی کے چیئرمین گریگ برکلے نے کہاکہ سب سے پہلے تو میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی، ٹوکیو 2020 اور جاپان کے عوام کو اولمپکس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم مستقبل میں کرکٹ کو بھی گیمز کا حصہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کھیل کے دنیا بھر میں ایک بلین شائقین ہیں،ان میں سے 90 فیصد کرکٹ کو اولمپکس میں دیکھنا چاہتے ہیں، 92 فیصد کرکٹ شائقین کا تعلق جنوبی ایشیا سے ہے،30 ملین کرکٹ شائقین صرف امریکا سے تعلق رکھتے ہیں، یہ سب اپنے ہیروز کو ملک کیلیے اولمپک میڈل جیتتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ کرکٹ بڈ کیلیے قائم کردہ ورکنگ گروپ کے چیئرمین انگلینڈ اینڈ ویلزبورڈ کے سربراہ ای ین واٹمور ہوں گے،ممبران میں آئی سی سی کی غیرجانبدار ڈائریکٹر اندرا نوئی، زمبابوے کرکٹ کے توینگوا موکوہلانی، ایسوسی ایٹ ممبر ڈائریکٹر و ایشین کرکٹ کونسل کے نائب صدر مہندا والیپورم اور یو ایس اے کرکٹ کے پاراگ ماراٹھے شامل ہیں۔

Check Also

انگلینڈ کی نمیبیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 41 رنز سے شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں انگلینڈ نے نمیبیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 41 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *