Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بھارتی سوشل میڈیا انفلوئینسر جنت زبیر کی نعت پڑھنے کی ویڈیو وائرل

بھارتی سوشل میڈیا انفلوئینسر جنت زبیر کی نعت پڑھنے کی ویڈیو وائرل

بھارت کی معروف ٹی وی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئینسر جنت زبیر نے  عربی زبان میں نعتیہ کلام پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر جنت زبیر نے اپنی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں جنت زبیر بڑے ہی احترام اور محبت و عقیدت کے ساتھ نعت رسول مقبولﷺ پڑھتی دکھائی دے رہی ہیں۔

مداحوں کی جانب سے ان کی اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور جنت زبیر کےلیے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انسٹاگرام پر 46 ملین سے زیادہ فالووز والی جنت زبیر کی نعت پڑھنے کی ویڈیو کو چند گھنٹوں میں 9 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *