Home / جاگو کھیل / باکسنگ ڈے ٹیسٹ: بارش کے باعث میچ روک دیا گیا

باکسنگ ڈے ٹیسٹ: بارش کے باعث میچ روک دیا گیا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ بارش  کے باعث روک دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق میلبرن میں  پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

آسٹریلوی اوپنرز کی جانب سے پہلی وکٹ کی شراکت میں 90 رنز بنائے گئے۔ ڈیوڈ وارنر 38  رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دوسری وکٹ 108 کے مجموعی اسکور پر گری جب  عثمان خواجہ 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پہلے روز آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دو وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا لیے تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔

بارش سے کھیل متاثر ہونے سے قبل مارنس لبوشین 14 اور اسٹیو اسمتھ 2 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔

پاکستان کی انب سے حسن علی اور آغا سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Check Also

ثانیہ مرزا کی والد اور بہن کے ہمراہ حج سے واپسی: والدہ نے تصویر شیئر کر دی

بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے والد عمران مرزا اور بہن انعم مرزا کے ہمراہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *