Home / جاگو کھیل / ربیکا ویلچ انگلش پریمیئر لیگ کی پہلی خاتون ریفری بن گئیں

ربیکا ویلچ انگلش پریمیئر لیگ کی پہلی خاتون ریفری بن گئیں

ربیکا ویلچ انگلش پریمیئر لیگ فٹ بال میچ میں ریفری بننے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ریبیکا ویلچ انگلش پریمیئر لیگ فٹ بال میچ میں ریفری بننے والی پہلی خاتون بن گئیں جب انہوں نے ہفتے کے روز کریون کاٹیج میں برنلے کے خلاف فلہیم کے میچ میں سیٹی بجائی۔

نارتھ ایسٹ انگلینڈ کے شہر واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ ویلچ 2010 میں جب ریفرینگ کیریئر کا آغاز کیا تو وہ نیشنل ہیلتھ سروس کے لیے کام کر رہی تھیں۔

وہ 2021 میں انگلش فٹ بال لیگ میں ریفری کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون بن گئیں جب انہوں نے ہیروگیٹ اور پورٹ ویل کے درمیان چوتھے درجے کے میچ کی ذمہ داری سنبھالی۔

ویلچ چیمپیئن شپ اور ایف اے کپ کے تیسرے راؤنڈ میں میچوں میں ریفری کرنے والی پہلی خاتون آفیشل بھی تھیں۔

گزشتہ ماہ وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف فلہیم کے میچ کے لئے امپائرنگ ٹیم کا حصہ بن کر پریمیئر لیگ کے میچ میں چوتھی آفیشل کی حیثیت سے کام کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

ویلچ نے خواتین کے کئی ہائی پروفائل مقابلوں کی ذمہ داری بھی سنبھالی ہے ، جس میں 2023 ویمنز ورلڈ کپ کے میچ بھی شامل ہیں۔

Check Also

ثانیہ مرزا کی والد اور بہن کے ہمراہ حج سے واپسی: والدہ نے تصویر شیئر کر دی

بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے والد عمران مرزا اور بہن انعم مرزا کے ہمراہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *