Home / جاگو کھیل / برطانیہ میں جیو نیوز PSL9 مقابلے براہ راست اور مفت دکھائے گا

برطانیہ میں جیو نیوز PSL9 مقابلے براہ راست اور مفت دکھائے گا

پاکستان سُپر لیگ نائن کا شاندار ایونٹ اس مرتبہ برطانیہ میں جیو نیوز پر اسکائی چینل سیون تھری فور پر براہ راست فری ٹو ایئر نشر کیا جائے گا۔

انٹرنیشنل سُپر اسٹارز سے سجا پی ایس ایل پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کا سب سے شاندار ایونٹ ہے جس کا پورے سال شائقین کرکٹ کو انتظار رہتا ہے، برطانیہ میں اس برس پی ایس ایل یوکے کے ناظرین کے لیے فری ٹو ایئر نشر کیا جائے گا۔

اس کا مطلب ہے کہ پی ایس ایل نائن کے میچز کو یوکے میں بارہ اعشاریہ سات ملین افراد اسکائی چینل کے ذریعے اپنے گھروں میں بیٹھ کر دیکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل نائن 17 فروری کو شروع ہوگا جبکہ فائنل 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Check Also

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان نے پاپوا نیو گنی کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ میں افغانستان نے پاپوا نیو گنی کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *