Home / جاگو بزنس / پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 650 پوائنٹس سے زائد اضافہ، کاروبار تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر بند

پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 650 پوائنٹس سے زائد اضافہ، کاروبار تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر بند

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر کاروبار کا اختتام ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبارکا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس 66 ہزارکی سطح عبورکرگیا، کاروبار کے دوران انڈیکس میں مزید 175 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 81 پر پہنچ گیا۔

دوسرے سیشن میں کاروبار کے دوران انڈیکس میں 351 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 257 پر جا پہنچا۔

کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں کُل 641 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 547 کی سطح پر بند ہوا۔

آج  100 انڈیکس نے سال 2024 کی نئی بلند ترین سطح رقم کی ہے اور انڈیکس میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 بازار میں آج 35 کروڑ 45 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کےکاروبار کی مالیت 11 ارب 88 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 81 ارب روپے بڑھ کر 9346 ارب روپے ہے۔

Check Also

ترجمان حکومت خیبر پختونخوا کی ’تنازعات‘ کے حل کیلئے فوج سے تعاون طلب کرنے کی تصدیق

خیبر پختونخوا کی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *