Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بی جے پی نے سنی دیول کو ٹکٹ جاری کرنے سے انکار کیوں کیا؟

بی جے پی نے سنی دیول کو ٹکٹ جاری کرنے سے انکار کیوں کیا؟

معروف بھارتی اداکار و سیاستدان سنی دیول کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے رواں سال ہونے والے عام انتخابات میں حصّہ لینے کے لیے ٹکٹ جاری نہیں کیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 30 مارچ ہفتے کے روز بی جے پی نے لوک سبھا امیدواروں کی 8 ویں فہرست جاری کی ہے جس میں پنجاب سے 6، اڑیسا سے 3 اور مغربی بنگال سے الیکشن لڑنے والے 2 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار سنی دیول جو اس سے قبل گورداسپور سے رکن اسمبلی رہ چُکے ہیں انہیں نریندر مودی کی پارٹی بی جے پی نے نظر انداز کردیا۔

بی جے پی کی جانب سے سنی دیول کو الیکشن لڑنے کے لیے پارٹی ٹکٹ نہ دینے کی یہ وجہ بتائی گئی ہے کہ سنی دیول پارلیمنٹ کے رُکن ہونے کے باوجود بھی پارلیمنٹ سے اکثر غیر حاضر رہتے تھے، اسی وجہ سے پارٹی نے اُن کی جگہ دنیش سنگھ ببو کو الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 19 اپریل کو ملک میں انتخابات کا آغاز ہوگا جس کے حتمی نتائج کا اعلان  4 جون کو کیا جائے گا۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *