Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار اداکار اللو ارجن کی فلم ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق حاصل کر لیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’پشپا: دی رائز‘ کی شاندار کامیابی کے بعد آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے ’پشپا: دی رُول‘ 275 کروڑ روپے میں خرید لی ہے، جو تیلگو فلم کے لیے اب تک کا سب سے بڑا او ٹی ٹی معاہدہ ہے۔

اس سے قبل ہدایت کار سُکمار نے پشپا 2 کے لیے نارتھ انڈیا ڈسٹری بیوشن رائٹس کا معاہدہ انیل تھڈانی کے ساتھ 200 کروڑ میں کیا تھا، جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔

خیال رہے کہ امید کی جارہی ہے کہ فلم نے اگر باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کیا تو نیٹ فلکس سے کیا گیا معاہدہ 300 کروڑ تک پہنچ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 170 کروڑ روپے کے ساتھ ڈیجیٹل حقوق کی فروخت کا ریکارڈ ایس ایس راجامولی کی ہدایت کردہ فلم آر آر آر کے پاس تھا۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *