Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بیٹی اننیا کے ادیتیا کیساتھ ریلیشن پر بات کرنے سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں، والد

بیٹی اننیا کے ادیتیا کیساتھ ریلیشن پر بات کرنے سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں، والد

چنکی پانڈے نے بیٹی اننیا پانڈے کے اداکار ادیتیا روئے کپور کیساتھ ریلیشن شپ پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹی کی جانب سے اس تعلق پر کھل کر بات کرنے پر کوئی مسئلہ نہیں۔ 

ابھرتی ہوئی اداکارہ اننیا پانڈے اداکار ادیتیا روئے کپور کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں میڈیا میں کھل کر بات کرتی ہیں۔

ایک تازہ انٹرویو کے دوران چنکی پانڈے نے کہا کہ میرے لیے یہ سب ٹھیک ہے، وہ اب 25 سال کی ہے، جتنا میں نے کمایا وہ اس سے زیادہ کمارہی ہے، اُسکے ریلیشن شپ پر کھل کر بات کرنے سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔

چنکی کا کہنا تھا کہ اننیا اپنا فیصلہ لینے میں آزاد ہے اور وہ سب کچھ کرسکتی ہے جو وہ چاہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ہوتا کون ہوں اپنی 25 سالہ بیٹی کو یہ کہنے والا کہ یہ کرو اور وہ نہ کرو۔

خیال رہے کہ اننیا پانڈے اور ادیتیا روئے کپور کا ریلیشن اس وقت خبروں میں آیا جب انکی اسپین اور دیگر مقامات پر ایک ساتھ سیر و تفریح کرتے تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش آئی تھیں۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *