Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل

فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اسٹار فواد خان کی بھارتی اداکارہ ممتاز کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ ممتاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے حالیہ دورۂ پاکستان کے دوران فواد خان کے ہمراہ لی گئی یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔

پہلی تصویر میں دونوں کو صوفے پر بیٹھے خوشگوار انداز میں باتیں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری تصویر میں فواد خان اور ممتاز کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

علاوہ ازیں، اداکارہ ممتاز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دورۂ پاکستان کی کچھ ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو میں اُنہیں لیجنڈری گلوکار غلام علی کی گائیکی سے محظوظ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ یہ یاد گار لمحہ  پاکستان میں اداکار احسن خان کے گھر منعقد ہونے والی پارٹی کا ہے۔

اداکارہ ممتاز کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

Check Also

روینہ ٹنڈن نے نشے کا الزام لگانے والوں پر 100 کروڑ کا دعویٰ کردیا

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ایک حالیہ واقعے میں ان پر نشے میں ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *