Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / امریکی حسینہ مِس یو ایس اے کے ٹائٹل سے دستبردار

امریکی حسینہ مِس یو ایس اے کے ٹائٹل سے دستبردار

مس یو ایس اے 2023ء کا ٹائٹل جیتنے والی نویلیا ووئگٹ اچانک اپنے ٹائٹل سے دستبردار ہوگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 24 سالہ نویلیا ووئگٹ کو گزشتہ برس مس یو ایس اے قرار دیا گیا تھا۔

امریکی ماڈل نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا کہ مجھے احساس ہے کہ یہ فیصلہ بہت سے لوگوں کے لیے حیرانی کا باعث بن سکتا ہے، اپنی جسمانی اور ذہنی تندرستی سے کبھی سمجھوتہ نہ کریں، ہماری صحت ہماری دولت ہے۔

نویلیا ووئگٹ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ مس یو ایس اے کے طور پر میرا سفر معنی خیز رہا، افسوس کے ساتھ میں نے مس ​​یو ایس اے 2023ءکے ٹائٹل سے مستعفی ہونے کا انتہائی سخت فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ یہ میرے لیے ایک نئے سفر کا آغاز ہے، میں امید کرتی ہوں کہ دوسروں کو ثابت قدم رہنے اور ذہنی صحت کو ترجیح دینے کی ترغیب کرتی رہوں گی۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *