Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ایشوریا رائے بمقابلہ کترینہ کیف، سلمان خان نے کس کا انتخاب کیا؟

ایشوریا رائے بمقابلہ کترینہ کیف، سلمان خان نے کس کا انتخاب کیا؟

بالی ووڈ اسٹار اداکار سلمان خان نے ایشوریا رائے اور کترینہ کیف میں سے ایک کا انتخاب کر لیا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ماضی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک بار پھر گردش کر رہی ہے۔

وائرل ویڈیو فلم ساز و میزبان کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ کے سیزن 4 کی ہے جس میں سلمان خان نے بطور مہمان شرکت کی تھی۔

دوران پروگرام کرن جوہر نے سلمان خان سے موسٹ اسٹنِگ اداکارہ کے حوالے سے سوال کیا اور آپشنز میں اداکارہ ایشوریا رائے بچن، کترینہ کیف اور کرینہ کپور کے نام میں سے ایک منتخب کرنے کا کہا۔

دبنگ اداکار نے بلا جھجک ایشوریا رائے کا نام لیا۔

کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی ہے بلکہ اداکار نے جواب گُھمادیا اور کترینہ کیف کا نام بھی اپنے جواب میں شامل کیا۔

خیال رہے کہ وائرل ویڈیو 10 برس پرانی ہے اس وقت اداکار کترینہ کیف غیر شادی شدہ تھی، جس پر سلمان خان نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ ان کا نام کس کے ساتھ جُڑتا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں سلمان خان اور اداکارہ ایشوریا رائے اور پھر کترینہ کیف کے ساتھ رومانوی تعلق رہا ہے جس کے بارے میں ہر کوئی جانتا ہے۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *