Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / زرناب فاطمہ اور لاریب خالد کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

زرناب فاطمہ اور لاریب خالد کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

معروف یوٹیوبر و ڈیجیٹل کانٹینٹ کرئیٹر زرناب فاطمہ نے اپنے ہاں جَلد ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خوشخبری سنائی ہے۔

زرناب فاطمہ اور اُن کے شوہر، ڈیجیٹل کانٹینٹ کرئیٹر لاریب خالد کی جانب سے سوشل میڈیا پر کچھ گھنٹوں قبل نئی پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔

اس پوسٹ میں زرناب اور لاریب کو مُصلّے پر بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے ساتھ ہی ایک چھوٹا سا مُصلّہ بھی بچھا ہوا ہے۔

زرناب اور لاریب نے اس مشترکہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’دو سے تین تک کا سفر۔‘

جَلد والدین بننے والی اس جوڑی نے مداحوں کو بتایا ہے کہ ان کے ہاں ننھا مہمان آنے والا ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں زرناب کا لکھنا ہے کہ آپ کو یہ خوشخبری سنانے کا اس سے بہتر طریقہ کوئی اور نہیں ہو سکتا تھا۔

انہوں نے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ اللّٰہ نے ہمیں اس خوبصورت معجزے سے نوازا جو ہماری زندگیوں کو ہمیشہ کے لیے بدل دے گا، اللّٰہ اس سفر کو ہمارے لیے آسان اور خوبصورت بنائے، آپ سب سے گزارش ہے کہ ہمارے لیے جتنا ہو سکے دعا کریں۔

واضح رہے کہ اس خوبصورت جوڑی کی شادی گزشتہ شال کے آخر میں ہوئی تھی۔

جوڑے کے ہاں ’گُڈ نیوز‘ سے یوٹیوبرز فیملی اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کرئیٹرز بے حد خوش نظر آ رہے ہیں۔

زرناب اور لاریب کو مداحوں و نامور شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *