Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ایشوریہ رائے کی پوسٹ پر ابھیشک بچن سے طلاق اور سلمان خان سے متعلق کمنٹس

ایشوریہ رائے کی پوسٹ پر ابھیشک بچن سے طلاق اور سلمان خان سے متعلق کمنٹس

بالی ووڈ کی خوبرو، سینئر اداکارہ و سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے کی نئی پوسٹ پر مداحوں نے شوہر، اداکار ابھیشک بچن سے طلاق اور سابق بوائے فرینڈ سلمان خان کا  تذکرہ چھیڑ دیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں اپنی والدہ، آنجہانی والد کی تصویر اور بیٹی آرادھیا کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔

ایشوریا رائے نے اس پوسٹ میں اپنی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

ایشوریا رائے کی اس تصویر پر جہاں مداح 50 سال کی عمر میں بھی اداکارہ کو نہایت خوبصورت دکھنے پر اُن کی تعریف کر رہے ہیں وہیں صارفین نے طویل عرصے سے شوہر کے ساتھ نظر نہ آنے پر سوال اٹھایا ہے۔

صارفین کا پوسٹ کے کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ ایشوریا رائے اکثر اوقات ہی اکیلے، اپنی بیٹی کی ہمراہ نظر آ رہی ہیں، ابھیشک بچن کے ساتھ ان کا تعلق کمزور یا ٹوٹ گیا ہے۔

دوسری جانب ایک صارف کا کمنٹ میں دعویٰ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ایشوریا رائے کی ابھیشک بچن سے طلاق اور بچن فیملی سے علیحدگی ہو گئی ہے۔

ایسے میں متعدد صارفین ایشوریا رائے کو سلمان خان پر توجہ دینے کی بھی درخواست کر رہے ہیں۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ ایشوریا رائے نے سلمان خان کو دھوکا دیا ہے۔

اسکرین شاٹس
اسکرین شاٹس

Check Also

روینہ ٹنڈن نے نشے کا الزام لگانے والوں پر 100 کروڑ کا دعویٰ کردیا

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ایک حالیہ واقعے میں ان پر نشے میں ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *