Home / جاگو کھیل / شاہین آفریدی نے پاکستان ٹیم کا نائب کپتان بننے سے انکار کردیا

شاہین آفریدی نے پاکستان ٹیم کا نائب کپتان بننے سے انکار کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے قومی ٹیم کا نائب کپتان بننے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے شاہین آفریدی نے نائب کپتانی کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے شاہین آفریدی کو نائب کپتانی کی آفر کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال شاہین آفریدی یہ عہدہ لینے کو تیار نہیں جس کے بعد اب نائب کپتانی کیلئے محمد رضوان مضبوط امیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں شاہین آفریدی کو کپتان بنا کر ہٹادیا گیا تھا اور کپتانی ایک بار پھر بابر اعظم کو دے دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ اگلے ہفتے سے امریکا اور آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

عالمی ایونٹ میں بابر اعظم پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے ہوگا، پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ امریکا کے خلاف 6 جون کو کھیلے گی۔

Check Also

بابر اعظم بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلیں گے یا نہیں؟

وائٹ بال  فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئندہ ہفتے سے نیٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *