Home / تازہ ترین خبر / مونا خان کو یونان جیل سے رہائی مل گئی

مونا خان کو یونان جیل سے رہائی مل گئی

پاکستانی خاتون اینکر اور میراتھن رنر مونا خان کو یونان کی جیل سے رہائی مل گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کی مسلسل کوششوں سے پاکستانی شہری مونا خان کو رہا کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پاکستانی سفارت خانے نے خاتون اینکر مونا خان کی گرفتاری کا معاملہ ایتھنز میں یونانی حکام کے ساتھ اٹھایا، جس کے بعد قونصلر رسائی دی گئی اور پاکستانی سفارت خانے نے مونا خان کی گرفتاری کی وجوہات معلوم کیں، سفارت خانہ خاتون اینکر کے کوچ ملک یوسف سے بھی رابطے میں رہا۔

اینکر کے کوچ ملک یوسف نے کہا کہ مونا خان 2 روز قبل ہائیکنگ کے ایونٹ میں شرکت کے لیے ایتھنز پہنچی تھیں، انہیں گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا ہے اور پیر کو عدالت میں پیش کیا جانا تھا۔

قبل ازیں، محمد یوسف نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ مونا خان کو گریس پولیس نے حراست میں لیا ہے، ان کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا ہے، میرا مونا خان سے آخری رابطہ ایک گھنٹے پہلے ہوا تھا، انہوں نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ مونا خان کی رہائی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اس کے علاوہ مونا خان کی مبینہ گفتگو بھی منظر عام پر آگئی جس میں انہیں کہتے سنا گیا ’میرے ساتھ گریس پولیس نے بدسلوکی کی، تمام ہائیکرز ایک ساتھ جمع ہوئے تھے، جب میں نے پاکستانی پرچم نکالا تو پولیس نے مجھے حراست میں لے لیا۔‘

مونا خان کا کہنا تھا کہ مجھ سے سوال کیا گیا کہ آپ پاکستان کا پرچم لہرائیں گی، میں نے جواب دیا جی میں پاکستان کا پرچم لہراوں گی۔

Check Also

کراچی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سبزیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

عیدالاضحی پر قسائیوں کی طرح سبزی فروشوں نے بھی من مانیاں شروع کردیں، جس کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *