Home / تازہ ترین خبر / سیکیورٹی فورسز کی پشاور میں کارروائی: 5 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کی پشاور میں کارروائی: 5 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز نے پشاور ضلع کے علاقہ حسن خیل میں انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشتگردوں کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسین جہانگیر اور حولدار شفیق اللہ شہید ہو گئے، علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمےکے لیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز وطن سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کےعلاقے حسن خیل میں دوران آپریشن شہید ہونے والے کیپٹن حسن جہانگیر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، حوالدارشفیق اللہ شہیدکی بھی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، پاک فوج کےافسران، سول حکام، عوام، اور جوانوں نے شرکت کی، شہدا کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردیے گئے، شہدا کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا، مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ دہشت گردی کےخاتمےکے لیے پر عزم ہے۔

Check Also

کراچی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سبزیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

عیدالاضحی پر قسائیوں کی طرح سبزی فروشوں نے بھی من مانیاں شروع کردیں، جس کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *