Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’میں بابا سے کبھی بات نہیں کروں گی‘، زینب جمیل کی بیٹی کا ماں سے مکالمہ

’میں بابا سے کبھی بات نہیں کروں گی‘، زینب جمیل کی بیٹی کا ماں سے مکالمہ

گزشتہ ہفتے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والی سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل نے بیٹی کے ساتھ ہونے والی گفتگو شیئر کی ہے۔

زینب جمیل نے آج صبح اسپتال سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نئی ویڈیو اور بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے اپنی ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ میری بیٹی میری طاقت ہے، مجھے اُن لمحات سے نفرت ہو رہی ہے جب میری بیٹی کو معلوم ہوگا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ اُس کے والد نے کروایا ہے۔

اداکارہ نے مزید بتایا ہے کہ ’اُن کی بیٹی نے اُن سے صرف اتنا پوچھا لیکن کیوں ماما، میں بابا سے کبھی بات نہیں کروں گی، اِس نے میری ممی کو تکلیف دی۔‘

اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں اداکارہ نے پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

زینب جمیل کا کہنا ہے کہ اُن سے بات نہیں کی جاتی کیوں کہ اُن کا چہرہ گولی لگنے کے سبب زخمی ہے مگر وہ یہ ویڈیو بنانا چاہتی تھیں۔

زینب جمیل نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُنہیں اپنا حوصلہ قرار دیا ہے اور صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب سابقہ اداکارہ کا پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’پنجاب حکومت نے حق ادا کر دیا ہے کہ اگر ہماری بیٹی کے ساتھ ظلم ہوگا تو ہم اس طرح سے اُس کا ساتھ دیں گے۔‘

Check Also

اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس مریم نواز کی توجہ حاصل کرگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ میرا جی کی لاہور میں پریس کانفرنس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *