Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سجل علی نے حمزہ سہیل کو اپنا گرویدہ بنا لیا

سجل علی نے حمزہ سہیل کو اپنا گرویدہ بنا لیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مایاناز اداکار سہیل احمد کے بیٹے اور ابھرتے ہوئے اداکار حمزہ سہیل کو ساتھی اداکارہ سجل علی نے اپنا گرویدہ بنا لیا۔

حال ہی میں ان کے ڈرامے کی تشہیر کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں حمزہ سہیل نے نجی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے سجل علی سے ہونے والی پہلی ملاقات کا احوال بیان کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ سجل علی صرف ہمارے ملک کی نہیں بلکہ اس پورے ریجن کی بہترین اداکارہ ہیں، اور میں ان کا بہت بڑا پرستار ہوں، جب وہ سیٹ پر آئیں تو میں احتراماً کھڑا ہوگیا، لیکن وہ انتہائی گرم جوشی سے ملیں۔

اداکار کے مطابق سجل ایک بہترین مثال ہیں کہ فنکار کو ایک خاص مقام پر پہنچنے کے بعد کس طرح ہونا چاہئے، ان کی شخصٰت اور کے کام کی اخلاقیات نا قابل تسخیر ہیں۔

خیال رہے کہ ان دنوں نجی چینل سے اداکار حمزہ سہیل اور اداکارہ سجل علی کا ڈرامہ سیریل ’زرد پتوں کا بن‘ آن ایئر ہیں، جس میں اس جوڑی کو پہلی بار ایک ساتھ کام کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Check Also

اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس مریم نواز کی توجہ حاصل کرگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ میرا جی کی لاہور میں پریس کانفرنس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *