Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / دلجیت کور سے علحیدگی کی وجہ انکا کینیا میں ایڈجسٹ نہ ہونا تھا، نکھل پٹیل

دلجیت کور سے علحیدگی کی وجہ انکا کینیا میں ایڈجسٹ نہ ہونا تھا، نکھل پٹیل

بھارتی ٹیلی ویژن کی اداکارہ دلجیت کور کے شوہر نکھل پٹیل نے بلآخر اہلیہ سے علحیدگی کے بارے میں اپنا موقف پیش کر دیا۔ 

نکھل پٹیل نے حال ہی میں ایک بیان جاری کیا اور بالواسطہ طور پر دلجیت کور پر اختلافات کا الزام عائد کیا۔

انکا کہنا تھا کہ انکی دس ماہ تک چلنے والی شادی اس لیے کامیاب نہ ہوسکی کیونکہ دلجیت کور کے لیے کینیا میں ایڈجسٹ ہونا چیلنج بن گیا تھا اور انھوں نے اس برس جنوری میں اپنے بیٹے جیدون کے ساتھ کینیا سے بھارت واپس جانے کا فیصلہ کیا جو بالآخر ہماری علیحدگی کا باعث بنا۔

نکھل کے مطابق ہم دونوں نے یہ سمجھ لیا تھا کہ بطور خاندان اتنا مضبوط نہیں ہوپائے تھے جسکی ہمیں امید تھی۔

انھوں نے کہا ہماری مارچ 2023 میں روایتی بھارتی شادی کی تقریب ممبئی میں ہوئی، جو کہ ثقافتی اہمیت تو رکھتی تھی لیکن قانونی پابندی کی حامل نہیں تھی۔

اس تقریب کا مقصد دلجیت کے خاندان کو اسکے کینیا منتقلی کے حوالے سے یقین دہانی کرانا تھا۔ تاہم ہماری کوشش کے باوجود دلجیت کینیا میں ایڈجسٹ نہ ہوسکیں، وہ بھارت میں اپنا کیریئر اور زندگی مس کر رہی تھیں۔

Check Also

اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس مریم نواز کی توجہ حاصل کرگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ میرا جی کی لاہور میں پریس کانفرنس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *