Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / مایا علی اور وہاج علی اسرائیلی کمپنی کی تشہیر کرنے پر کڑی تنقید کی زد میں

مایا علی اور وہاج علی اسرائیلی کمپنی کی تشہیر کرنے پر کڑی تنقید کی زد میں

پاکستانی معروف فنکار، اداکارہ و ماڈل مایا اور اداکارہ وہاج علی مشروب پر مبنی اسرائیلی کمپنی کی تشہیر میں کام کرنے پر کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں اسرائیلی اور امریکی کمپنیوں کا بائیکاٹ جاری ہے۔

ہر دردمند انسان رنگ، نسل اور مذہب سے باہر نکل کر فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیلی اور اسرائیل کو سپورٹ کرنے والے تمام ممالک کی مصنوعات کی خریدو فروخت کا بائیکاٹ کر رہا ہے۔

ایسے میں پاکستان میں اسرائیلی کمپنی نے اپنے مشروب کے ذائقے میں تبدیلی کر کے اُسے نئے انداز میں مارکیٹ میں لانچ کیا ہے جس کی تشہیر میں مایا علی، وہاج علی اور کرکٹر نسیم شاہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان معروف اور مضبوط شخصیات پر تنقید کی جا رہی ہے ۔

نیٹیزیز کی جانب سے کی جانے والی تنقید کی وجہ نامور فنکاروں کا ایک جانب فلسطین اور اس کے علاقے رفح میں اسرائیلی بربریت و ظلم ہے جبکہ دوسری جانب یہی فنکار اسرائیلی کمپنی کا بائیکاٹ کرنے کے بجائے اس کی تشہیر میں حصہ بھی لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے بچوں نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیلی کمپنی کے ٹی وی کمرشل میں کام کرنے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔

جویریہ سعود نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بچوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ میرے بچوں نے اسرائیلی کمپنی کے ٹی وی کمرشل میں اداکاری کرنے سے انکار کر دیا یہاں تک کہ بچوں نے ہمیں بھی اس ٹی وی کمرشل کی شوٹنگ نہ کروانے کے لیے قائل کیا جو ترکیہ میں ہونی تھی۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ بچے اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنی کے ساتھ کام کرکے اپنی اخلاقی اقدار سے سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے تھے۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *