Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کارتک آریان سے ملنے کی خواہشمند خاتون کو 82 لاکھ روپے کا نقصان

کارتک آریان سے ملنے کی خواہشمند خاتون کو 82 لاکھ روپے کا نقصان

بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار و سپر ماڈل کارتک آریان سے ملنے کی خواہش رکھنے والی لڑکی کے ساتھ 82 لاکھ روپے کا دھوکا ہو گیا۔

بھارتی میڈیا ’بالی ووڈ ہنگامہ‘ کے مطابق ممبئی کی رہائشی ایشوریا شرما، جو فلم پروڈیوسر بننے کی خواہشمند تھیں حال ہی میں ایک جعلسازی کا شکار ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مجرم، کرشنا کمار رام ولاس شرما نے مبینہ طور پر ایشوریا شرما کو بالی ووڈ اداکار کارتک آریان سے ملاقات کرانے کے جھوٹے وعدے کے تحت 82.75 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

’بالی ووڈ ہنگامہ‘ کے مطابق ایشوریا شرما کارتک آریان کے ساتھ ’لو ان لندن‘ نامی فلم بنانے کا خواب دیکھ رہی تھیں، ایشوریا کی اس دوران کرشنا کمار کے ساتھ ملاقات ہوئی جن کا دعویٰ تھا کہ وہ پروڈیوسرز اور اداکاراؤں کے درمیان ایجنٹ کا کردار ادا کرتے ہیں۔

اپریل اور مئی 2023ء کے درمیان کرشنا کمار نے ایشوریا کو فنکاروں کے ساتھ اپنے رابطوں پر قائل کیا اور ہیرو کارتک آریان سے میٹنگ میں سہولت فراہم کرنے کے لیے بھاری رقم وصول کی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشوریا سے رقم موصول جانے کے بعد کرشنا کمار نے حیلے بہانوں سے کام لینا شروع کر دیا اور کارتک آریان کے مصروف شیڈول کا حوالہ دیتے ہوئے میٹنگ میں تاخیر کرتا رہا۔

اس دوران ایشوریا کے ذہن میں شک و شبہات نے جنم لینا  شروع کر دیا، اس معاملے کی کھوج لگانے پر معلوم ہوا کہ کرشنا کمار کا فلم انڈسٹری سے کوئی تعلق تھا ہی نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا نے امبولی پولیس اسٹیشن میں کرشنا کمار کے پیسے لے کر بھاگ جانے کی شکایت درج کروائی، تحقیقات کے بعد پولیس نے شرما کو کرناٹک سے گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرشنا شرما سے متعلق ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ایک عادی مجرم ہے جس کے خلاف ممبئی، دہلی اور چنئی میں پہلے سے ہی دھوکا دہی کے کئی مقدمات درج ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کارتک آریان اس جعلسازی کے واقعے سے پوری طرح بے خبر ہیں۔

اداکار اس وقت اپنی آنے والی فلم ’چندو چیمپئن‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس کی ہدایت کبیر خان نے دی ہے۔

کارتک آریان کی فلم  ’چندو چیمپئن‘  14 جون کو ریلیز ہکی جائے گی۔

Check Also

اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس مریم نواز کی توجہ حاصل کرگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ میرا جی کی لاہور میں پریس کانفرنس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *