Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سجل علی کس بالی ووڈ ہیرو کیساتھ کام کرنے کی خواہاں ہیں؟

سجل علی کس بالی ووڈ ہیرو کیساتھ کام کرنے کی خواہاں ہیں؟

بین الاقوامی شہرت یافتہ، لالی و بالی ووڈ اداکارہ سجل علی نے بھارتی چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

سجل علی پاکستان شوبز کی واحد اداکارہ ہیں جو تنقید کی زد میں کم ہی آتی ہیں۔

باوقار سجل علی ہر دم ہر شعبے میں تعریفیں ہی بٹورتی نظر آتی ہیں۔

اداکارہ کا ٹی وی کے ابھرتے اداکار، حمزہ سہیل کے ہمراہ نجی ٹی وی پر ڈرامہ سیریل نشر کیا جا رہا ہے جس میں وہ ایک بار پھر سے ڈرامہ شائقین توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ سجل علی اور اداکار حمزہ سہیل نے نجی ویب سائٹ کو انٹرویو دیا ہے۔

انٹرویو کے دوران آن اسکرین نئی جوڑی نے بالی ووڈ میں کام کرنے سے متعلق اپنے خیالات اور خواہش کا بھی اظہار کیا۔

سجل علی کا کہنا تھا کہ وہ بالی ووڈ کے ہدایتکار امتیاز علی کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی اور اگر اِنہیں دوبارہ بالی ووڈ میں اداکاری کا موقع ملا تو وہ رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔

دوسری جانب حمزہ سہیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت سی باصلاحیت اور ناموار اداکارائیں موجود ہیں، وہ پہلے اِن کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے۔

یاد رہے کہ سجل علی لیجنڈری، آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ بالی ووڈ فلم ’مام‘  میں کام کر چکی ہیں۔

Check Also

اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس مریم نواز کی توجہ حاصل کرگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ میرا جی کی لاہور میں پریس کانفرنس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *