Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عمران عباس نے مداحوں کو خبردار کر دیا

عمران عباس نے مداحوں کو خبردار کر دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے مداحوں کو خبردار کر دیا۔

عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستانی اسٹامپ پیپر کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں گستاخانہ، فرقہ وارانہ اور فحش مواد سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا ہے۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ حالیہ دنوں میں ایک خطرناک اور سنگین سلسلہ شروع ہوچکا ہے، خدا نخواستہ! اگر آپ کے ساتھ ایسا ہوا تو آپ کو اپنی صفائی میں کچھ کہنے تک کا موقع بھی نہیں ملے گا۔

اداکار نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر آپ کے اکاؤنٹ کو ہیک کیا جارہا ہے اور اس پر گستاخانہ فرقہ وارانہ اور فحش مواد شئیر کیا جارہا ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ایسی صورتحال میں اگر میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اس طرح کی کوئی غیر اخلاقی یا گستاخانہ پوسٹ یا میسج شئیر ہوتا ہے تو اس سے میرا کسی قسم کا کوئی تعلق یا واسطہ نہیں ہوگا۔

عمران عباس نے یہ بھی لکھا کہ میرے اکاؤنٹ پر ایسے مواد کے بارے میں آپ ذاتی طور پر مجھ سے رابطہ کرکے وضاحت طلب کر سکتے ہیں۔

Check Also

اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس مریم نواز کی توجہ حاصل کرگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ میرا جی کی لاہور میں پریس کانفرنس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *