Home / جاگو کھیل / پہلی بار زلمی کے کپتان ‘ڈیرن سیمی خان’ پشاور میں

پہلی بار زلمی کے کپتان ‘ڈیرن سیمی خان’ پشاور میں

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لئے پشاور زلمی کی کٹ اور اینتھم لانچ کی تقریب میں شرکت کے لیے ‘ڈیرن سیمی خان’ خصوصی طور پر پاکستان آ رہے ہیں۔

پشاور چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کے مطابق کٹ اور ایتھم لانچ کی تقریب 4 فروری کو گورنر ہاؤس پشاور میں ہوگی جس میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم، مینجمنٹ، کوچز اورسپراسٹارز کپتان ڈیرن سیمی، مصباح الحق، مینٹور یونس بھی شریک ہوں گے ۔

جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ ‘ڈیرن سیمی خان’ پاکستانیوں کے پسندیدہ ترین کرکٹر ہیں، پاکستان آمد پر ان کا روایتی انداز میں شاندار استقبال بھی کیا جائے گا۔

جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ انشاللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان سپر لیگ کے میچز پشاور میں بھی منعقد ہوں گے اور پشاور زلمی اپنے ہوم گراونڈ پر اپنے فینز کے سامنے ان ایکشن ہوگی۔

پشاور زلمی کی انتظامیہ نے کٹ اور اینتھم لانچ کی تقریب میں لوگوں کو بھی شرکت کا موقع فراہم کیا ہے اور اس تقریب کے ٹکٹس کی فروخت کل سے شروع ہو گی۔

Check Also

انگلینڈ کی نمیبیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 41 رنز سے شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں انگلینڈ نے نمیبیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 41 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *