Home / جاگو کھیل / شعیب ملک آخری ون ڈے جیت کر سیریز نام کرنے کیلئے پرعزم

شعیب ملک آخری ون ڈے جیت کر سیریز نام کرنے کیلئے پرعزم

جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان پانچواں ون ڈے انٹرنیشنل بدھ کو وانڈررز میں کھیلا جائے گا۔ میچ شام چار بجے شروع ہوگا۔

پاکستانی بولنگ سیریز میں میزبان بیٹسمینوں کے لیے مشکلات پیدا کرتی رہی ہے۔ تینوں ٹیسٹ میچز ہارنے کے بعد پاکستان کے پاس ٹیسٹ سیریز کا بدلہ لینے کا یہ اچھا موقع ہے۔ پانچ ون ڈے میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہے۔

منگل کو ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی میں پاکستانی کپتان شعیب ملک اور جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے شرکت کی۔

اس موقع پر شعیب ملک نے کہا کہ ہم آخری میچ جیت کر سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ ہے، میگا ایونٹ میں تین چار ماہ باقی ہیں، کرکٹ کا ہر لمحہ بھرپور انجوائے کررہا ہوں۔

شعیب ملک نے کہا کہ ورلڈ کپ اہم ایونٹ ہے تمام ممکنہ کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ سے قبل آزما رہے ہیں، دورہ جنوبی افریقا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے اہم ہے، گذشتہ دو سال سے پاکستانی ٹیم پرجوش کرکٹ کھیل رہی ہے، آخری میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، کوشش کریں گے کہ جنوبی افریقا کو جلدی آؤٹ کریں اور امام اور بابر اعظم کی بیٹنگ فارم سے فائدہ اٹھائیں۔

جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان آخری سیریز نومبر2013 میں ہوئی تھی۔ مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان نے سیریز دو ایک سے جیتی تھی۔ پاکستان نے کیپ ٹاؤن ون ڈے23 رنز اور پورٹ الزبتھ میں ایک رن سے کامیاب حاصل کی تھی۔ جنوبی افریقا نے سنچورین کا ون ڈے چار وکٹ سے جیتا تھا۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں پاکستان کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں 1-4 سے شکست ہوئی تھی۔ پاکستانی ٹیم نے ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم کو سخت فائٹ دی ہے لیکن دوسرے میچ میں پانچ وکٹ گرنے کے بعد جنوبی افریقا نے میدان مارلیا جبکہ تیسرے میچ میں 300 سے زائد رنز بنانے کے باوجود بارش نے میزبان ٹیم کی جیت آسان کردی۔

2012 میں پاکستانی ٹیم کو جنوبی افریقا نے تین دو سے شکست دی تھی۔ موجودہ سیریز میں پاکستان کے مستقل کپتان سرفراز احمد موجود نہیں ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر نسلی تعصب سے متعلق قانون کی خلاف ورزی پر چار میچوں کی پابندی عائد کر دی ہے۔ اس فیصلے کی رو سے سرفراز احمد جنوبی افریقا کے خلاف آخری دو ون ڈے انٹرنیشنل اور پہلے دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

شعیب ملک کو بقیہ میچوں کیلئے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ جوہانسبرگ میں شعیب ملک کی قیادت میں پاکستان نے چوتھا ون ڈے 8 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔ پنک ون ڈے میں 7 اوورز میں چار وکٹیں لینے والے عثمان شنواری کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔

Check Also

ثانیہ مرزا کی والد اور بہن کے ہمراہ حج سے واپسی: والدہ نے تصویر شیئر کر دی

بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے والد عمران مرزا اور بہن انعم مرزا کے ہمراہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *