Home / جاگو دنیا / کیوی وزیراعظم کو خراجِ تحسین: برج خلیفہ پر جسینڈا آرڈن کا عکس روشن

کیوی وزیراعظم کو خراجِ تحسین: برج خلیفہ پر جسینڈا آرڈن کا عکس روشن

ہمدرد، باوقار اور رحم دلی کی مثال قائم کرنے والی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو متحدہ عرب امارات نے منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

ہمدرد، باوقار اور مضبوط قیادت کی دنیا بھر میں دھوم ہے، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن نے رواداری اور رحمدلی کی اعلیٰ مثال قائم کر کے دل جیت لیے۔

 متحدہ عرب امارات نے جسینڈا آرڈن کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور  دبئی کا برج خلیفہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے تصویری عکس سے روشن ہو گئیں، عکس میں سلام کا لفظ بھی واضح ہے۔

برج خلیفہ پر شہدا کے لواحقین کو گلے لگا کر دکھ درد بانٹتے ہوئے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی تصویر نے دیکھنے والوں کے دل موم کردیے۔

متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے تشکر کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور وزیراعظم جسینڈا آرڈن کے خلوص، ہمدردی اور تعاون نے مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں۔

Check Also

امریکی کالج کیلئے اسکالر شپ حاصل کرنے والے بھارتی طالب علم کا جھوٹ بے نقاب

امریکی کالج کیلئے اسکالر شپ حاصل کرنے والے بھارتی طالب علم کا جھوٹ بے نقاب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *