Home / جاگو پاکستان / جوڈیشل ایکٹیوازم ضرور رہا مگر دائرہ اختیار سے تجاوز نہیں کیا: سابق چیف جسٹس

جوڈیشل ایکٹیوازم ضرور رہا مگر دائرہ اختیار سے تجاوز نہیں کیا: سابق چیف جسٹس

ڈیلاس: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ میرے دور میں جوڈیشل ایکٹیو ازم ضرور رہا مگر عدلیہ نے دائرہ اختیار سے تجاوز نہیں کیا۔

امریکی شہر ڈیلاس میں غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ عدلیہ سیاست میں نہیں رہی اور عدلیہ نے جو کیا قانون کے دائرے میں رہ کر کیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ عدلیہ کا دائرہ اختیار تھا اور فیصلے میں دیکھ سکتے ہیں کہ عدالت نے اپنے دائرہ اختیار کو استعمال کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے دور میں جوڈیشل ایکٹیو ازم ضرور رہا مگر عدلیہ نے دائرہ اختیار سے تجاوز نہیں کیا۔

یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ریٹائرمنٹ کے بعد ملک میں ڈیموں کی تعمیر کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے کی مہم میں شریک ہیں۔

Check Also

عزم استحکام سے فوجی آپریشن کا تاثر لینا غلط ہے، سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عزم استحکام سے فوجی آپریشن کا تاثر لینا غلط …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *