Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ماڈل مہرین سید کے ہاں بیٹے کی پیدائش

ماڈل مہرین سید کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان کی نامور ماڈل مہرین سید بیٹے کی ماں بن گئی اور اس کی خوشخبری انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔

ماڈل نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں سے شیئر کی اور بیٹے کا ہاتھ تھامے ایک تصویر پوسٹ کی۔

ماڈل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ اللہ کی خاص رحمتوں سے میں اور احمد (شوہر) اپنے بیٹے ابراھیم کی پیدائش کی خوشخبری سناتے ہیں، ابراھیم اور ہماری فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھیں‘۔

ماڈل کے گھر ننھے مہمان کی آمد پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ مہرین سید کی شادی 5 برس قبل 2013 میں ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

Check Also

روینہ ٹنڈن نے نشے کا الزام لگانے والوں پر 100 کروڑ کا دعویٰ کردیا

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ایک حالیہ واقعے میں ان پر نشے میں ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *