Home / جاگو دنیا / آسٹریلوی تاریخ میں آئس نشے کی سب سے بڑی مقدار پکڑی گئی

آسٹریلوی تاریخ میں آئس نشے کی سب سے بڑی مقدار پکڑی گئی

آسٹریلیا میں اسپکیرز میں چھپائی گئی 1.6 ٹن آئس نامی منشیات اور 37 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے منشیات کو قبضے میں لے لیا گیا۔

آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں  نے میتھم فیٹامائن جسے عرف عام میں آئس نشہ کہا جاتا ہے، ملکی تاریخ کی  سب سے بڑی مقدار  قبضے میں لے لی ہے۔

قبضے میں لی گئی منشیات کی قیمت اندازاً 840 ملین امریکی ڈالر ہے۔ منشیات اسٹیریو اسپیکرز کے اندر چھپائی گئی تھی اور اسپیکرز کو  میلبورن پورٹ سے پکڑا گیا۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ 1.6 ٹن منشیات گزشتہ پورے سال قبضے میں لی گئی منشیات کا 13 فیصد سے زائد ہے۔

آسٹریلوی بارڈر فورس پر اسپیکرز میں چھپائی گئی منشیات کا انکشاف ایکسرے مشین سے اسپکیرز کو گزارنے پر ہوا۔

 آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اسپکیرز تھائی لینڈ سے بھیجے گئے۔ اس ضمن میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔آئس نشے کے ساتھ 37 کلو گرام ہیروئین بھی اسپکیرز کے اندر سے برآمد ہوئی۔

آسٹریلیا میں آئس کا شمار سب سے عام اور نقصان دہ غیر قانونی منشیات میں ہوتا ہے۔

Check Also

دوحہ مذاکرات میں افغان طالبان کو تسلیم کرنے سے متعلق بات نہیں ہو گی: اہلکار اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کی قیادت میں دوحہ میں ہونے والے افغان طالبان رہنماؤں کے اجلاس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *