Home / جاگو دنیا / افغان صدر سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات: انٹرا افغان مذاکرات شروع کرنے پراتفاق

افغان صدر سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات: انٹرا افغان مذاکرات شروع کرنے پراتفاق

کابل: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے افغان صدر اشرف غنی نے ملاقات کی جس کے دوران انٹرا افغان مذاکرات کی تیاریاں فوری شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

افغان صدارتی حکام کے مطابق کابل میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات کے دوران افغان امن عمل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

زلمے خلیل زاد نے اپنے حالیہ دوروں اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق افغان صدر کو آگاہ کیا، دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل میں جرمنی کے کردار کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ افغان عوام کو اب افغان امن عمل کا فوری حصہ بنایا جانا چاہیے، افغان صدر اشرف غنی اور امریکی نمائندہ خصوصی نے انٹرا افغان مذاکرات جلد از جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا۔

دوسری جانب امریکی سفاتخانے کے مطابق نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کابل کے بعد اسلام آباد، برلن اور برسلز کا دورہ کریں گے۔

Check Also

دوحہ مذاکرات میں افغان طالبان کو تسلیم کرنے سے متعلق بات نہیں ہو گی: اہلکار اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کی قیادت میں دوحہ میں ہونے والے افغان طالبان رہنماؤں کے اجلاس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *