Home / جاگو دنیا / سمندری طوفان ‘وایو’ کے بھارتی ریاست گجرات پر براہ راست اثرات کا خطرہ ٹل گیا

سمندری طوفان ‘وایو’ کے بھارتی ریاست گجرات پر براہ راست اثرات کا خطرہ ٹل گیا

نئی دہلی: بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان ‘وایو’ نے راستہ بدل لیا جس کے بعد بھارتی ریاست گجرات پر اس کے براہ راست اثرات کا خطرہ ٹل گیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان ‘وایو’ کے ریاست گجرات سے ٹکرانے اور اس کے نتیجے میں تباہی کے خدشے کے پیش نظر ساحلی علاقوں میں مقیم 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد کو دیگر مقامات پر منتقل کیا گیا۔

حکام نے ریسکیو ٹیموں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ لوگوں کو سمندری طوفان کے زیر اثر ساحلی علاقوں سے 10 کلو میٹر دور رکھا جائے۔

تاہم اب بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان وایو کے ریاست گجرات سے ٹکرانے اور اس کے نتیجے میں نقصان کا خطرہ ٹل گیا، طوفان ویراول، پور بندر اور دوارکا کے علاقوں کے قریب سے گزرے گا جس کے نتیجے میں تیز ہوائیں اور بارشیں ہوسکتی ہیں۔

یاد رہے کہ 1998 میں سمندری طوفان بھارتی ساحلی علاقے کنڈالہ سے ٹکرایا تھا جس کے نتیجے میں ایک ہزار 241 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Check Also

دوحہ مذاکرات میں افغان طالبان کو تسلیم کرنے سے متعلق بات نہیں ہو گی: اہلکار اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کی قیادت میں دوحہ میں ہونے والے افغان طالبان رہنماؤں کے اجلاس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *