Home / جاگو دنیا / افغانستان کے شہر جلال آباد میں خودکش حملہ، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک

افغانستان کے شہر جلال آباد میں خودکش حملہ، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک

افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

افغان صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطااللہ خوغیانی نے کہا کہ پیدل چل کر آنے والے خودکش حملہ آور نے مقامی پولیس چیک پوائنٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا۔

انہوں نے کہا کہ خودکش حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے، ہلاک و زخمی ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔

حملے کی ذمہ داری کسی دہشت گرد گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم جلال آباد کے اطراف کا علاقہ طالبان اور داعش سے منسلک افغان گروپ کے جنگجوؤں کا گڑھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر میں درجنوں شہری اور سیکیورٹی اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

افغانستان میں 18 سالہ جنگ کے بعد طالبان کے افغان امن عمل کیلئے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد سے مذاکرات جاری ہیں، تاہم حتمی معاہدے کیلئے فریقین کے درمیان ابھی کئی نکات پر اتفاق ہونا باقی ہے۔

Check Also

دوحہ مذاکرات میں افغان طالبان کو تسلیم کرنے سے متعلق بات نہیں ہو گی: اہلکار اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کی قیادت میں دوحہ میں ہونے والے افغان طالبان رہنماؤں کے اجلاس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *