Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / آریان خان کی اپنے والد شاہ رخ خان کیساتھ فلم نگری میں انٹری

آریان خان کی اپنے والد شاہ رخ خان کیساتھ فلم نگری میں انٹری

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان اپنے والد کے ساتھ فلم نگری میں ڈیبو کررہے ہیں۔

ڈزنی لائن کنگ کے ری میک ہندی ورژن میں شاہ رخ خان مفاسا اور آریان خان سمبا کی وائس اوور کریں گے۔ یہ آریان خان کی پہلی فلم ہوگی۔

شاہ رخ خان نے ہندوستان ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’’باپ بیٹے کے طور پر مفاسا اور سمبا کی آواز دینا میرے اور آریان کےلیے بہترین ذاتی اور پروفیشنل تجربہ ہے۔ اس مووی کو اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کے ساتھ دیکھنا بہت خاص ہوگا کیونکہ وہ اس فلم کا بہت بڑا فین ہے اور اپنے بڑے بھائی اور باپ کی آوازوں کو ان کرداروں کے ساتھ دیکھنا ایک یادگار تجربہ ہوگا۔‘

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *