Home / جاگو پاکستان / پاکستان کا فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنیوالے عالمی ادارے کی امداد کا اعلان

پاکستان کا فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنیوالے عالمی ادارے کی امداد کا اعلان

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے پاکستان کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے ادارے کی مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔

ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ایڈ ہاک کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے دوران  فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے ادارے کی مالی معاونت کا اعلان کیا۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینی شہریوں کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ یہ مالی امداد پاکستان کی فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی اصولی حمایت کا ثبوت ہے، پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کےحصول تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی ادارے ‘انروا’ کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے، انروا اپنے علاقوں سے بے دخل فلسطینیوں کی صحت، تعلیم اور دیگر ضروریات پوری کرتا ہے

Check Also

عزم استحکام سے فوجی آپریشن کا تاثر لینا غلط ہے، سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عزم استحکام سے فوجی آپریشن کا تاثر لینا غلط …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *