Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / مہوش حیات نے تیزی سے وائرل ہونیوالا’بوتل کیپ چیلنج‘ قبول کرلیا

مہوش حیات نے تیزی سے وائرل ہونیوالا’بوتل کیپ چیلنج‘ قبول کرلیا

کراچی: 

نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں تیزی سے وائرل ہونے والا بوتل کیپ چیلنج نہ صرف قبول کرلیا بلکہ اسے پورا بھی کردیا۔

گزشتہ برس سوشل میڈیا پروائرل ہونے والے ’کی کی‘ چیلنج کے بعد ایک اوربوتل کیپ چیلنج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ یہ چیلنج سوشل میڈیا پراس وقت وائرل ہوا جب ہالی ووڈ اداکارجیسن اسٹیتھم نے چیلنج کو پورا کرنے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

اس چیلنج میں بوتل کے کیپ کو ہاتھوں کا استعمال کیے بغیرایک کِک سے ہٹانا ہوتا ہے۔ جیسن کے بعد بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے اس چیلنج کو پورا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پرشیئر کی۔ تاہم بالی ووڈ کے جیکی چین ٹائیگرشروف تو ان سے بھی ایک قدم آگے نکلے اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر اس چیلنج کو کامیابی سے پورا کیا۔

پاکستانی اسٹارزبھی کسی بالی ووڈ یا ہالی ووڈ اداکارسے کم نہیں اوراس بات کواداکارہ مہوش حیات نے یہ چیلنج قبول کرکے ثابت کیا۔ مہوش نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پربوتل کیپ چینلج کو پورا کرنے کی ویڈیو شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

Check Also

اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس مریم نواز کی توجہ حاصل کرگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ میرا جی کی لاہور میں پریس کانفرنس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *