Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ٹوئٹر دہشتگردی؟ کشمیریوں کی حمایت پر ہدایتکار نبیل قریشی کا اکاؤنٹ بند

ٹوئٹر دہشتگردی؟ کشمیریوں کی حمایت پر ہدایتکار نبیل قریشی کا اکاؤنٹ بند

مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر ٹوئٹر انتظامیہ نے معروف پاکستانی ہدایتکار نبیل قریشی کا اکاؤنٹ معطل کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور مقبوضہ وادی گزشتہ 20 روز سے مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں سخت کرفیو اور دیگر پابندیوں کے باعث بچوں کے دودھ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی قلت ہوگئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ غاصب فوج اِن اقدامات کے خلاف احتجاج کرنے والے کشمیری مظاہرین پر بھی تشدد کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

ان سب حالات پر سوشل میڈیا پر تنقید کرنا بھی بھارتی حکومت کو برداشت نہیں ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ٹوئٹ کرنے والوں کے اکاؤنٹ بھی معطل کیے جارہے ہیں۔

پاکستان میں بھی کئی نامور شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے پر بند کیے جا چکے ہیں  جس کا پاکستان کی حکومت نے بھی نوٹس لیا۔

ٹوئٹر نے اب ہدایتکار نبیل قریشی کا اکاؤنٹ بھی معطل کر دیا ہے جس کے بارے میں انہوں نے انسٹاگرام اطلاع دی اور لکھا کہ کشمیری مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر ان کا اکاؤنٹ معطل کیا گیا۔

نبیل قریشی نے اب تک پاکستان کی کئی سپر ہٹ فلموں میں ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دیے ہیں جس میں ’نامعلوم افراد‘، ’ایکٹر ان لاء‘، ’نامعلوم افراد 2‘ اور ’لوڈ ویڈنگ‘ شامل ہیں۔

معطل کیے گئے نبیل قریشی کے اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 20 ہزار سے زائد تھی جبکہ ان کے بائیوگرافی میں فلمی کیرئیر سے متعلق بھی تحریر تھا تاہم اس کے باوجود ایک مخصوص بھارتی گروپ کی شکایت پر ٹوئٹر انتظامیہ نے فوری کارروائی کی۔

اس سے قبل ٹوئٹر نے پاکستان ٹی وی اور ریڈیو ہوسٹ فصیح ذکی کا اکاؤنٹ بھی معطل کیا تھا۔

ٹوئٹر انتظامیہ کو بھارتی مظالم کے خلاف آواز کو دبانے کی کوششوں پر شدید تنقید کا سامنا ہے اور کئی صارفین کی جانب سے ان کا اکاؤنٹ فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بعض حلقوں کا خیال ہے کہ ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس میں اہم عہدوں پر کام کرنے والے بھارتی شہری پاکستانی اور کشمیری صارفین کی آواز دبانے میں ملوث ہیں

Check Also

اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس مریم نواز کی توجہ حاصل کرگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ میرا جی کی لاہور میں پریس کانفرنس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *