Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / نیمل سے شادی، حمزہ نیک خواہشات پر سب کے شکر گزار

نیمل سے شادی، حمزہ نیک خواہشات پر سب کے شکر گزار

پاکستان کے نامور اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے اپنی شادی شدہ زندگی کا آغاز کردیا۔

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کے بعد گزشتہ شب ولیمے کی تقریب منائی گئی۔

حمزہ علی عباسی نے اپنی ٹوئٹ میں نکاح کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور سب کی جانب سے موصول ہونے والی محبت و نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کیا۔

ولیمے میں حمزہ علی عباسی نے سادگی کو برقرار رکھتے ہوئے سیاہ رنگ کے کُرتے اور شلوار کا انتخاب کیا جس پر انہوں نے واسکٹ زیب تن کی۔

جب کہ نیمل خاور نے جھل مل کردہ سفید رنگ کا عروسی لباس پہنا جس میں وہ انتہائی دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔

نوبیاہتا جوڑا ولیمے کی تقریب میں دیدہ زیب دکھائی دیا جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ولیمے میں متعدد شوبز اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی اور خوب تصاویر بنوائیں۔

مداحوں اور دیگر کی جانب سے دونوں کو شادی کی مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے

Check Also

اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس مریم نواز کی توجہ حاصل کرگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ میرا جی کی لاہور میں پریس کانفرنس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *