Home / جاگو دنیا / داعش سربراہ ابوبکر البغدادی حملے میں ہلاک، امریکی میڈیا کا دعویٰ

داعش سربراہ ابوبکر البغدادی حملے میں ہلاک، امریکی میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن: پینٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کا سربراہ ابو بکر البغدادی کو شام کے علاقے ادلب میں ایک خفیہ آپریشن کے دوران ہلاک کردیا گیا ہے۔

امریکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوج نے شام کے شمال مغربی علاقے ادلب میں ایک خفیہ آپریشن کے دوران داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کو ہلاک کردیا ہے تاہم ابھی حتمی اعلان ہونا باقی ہے کیوں کہ آپریشن میں البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کے لیے ڈی این اے اور بائیومیٹرک ٹیسٹ کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے شدت پسند گروپ دولت اسلامیہ کے خلاف شام میں بڑا آپریشن کیا ہے جس میں ان کا ہدف داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی ہی تھے۔

غیرملکی خبررساں ادارے (رائٹرز) کے مطابق عراقی سیکیورٹی ذرائع نے ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ داعش سربراہ اپنی فیملی کے ہمراہ ادلیب سے ترکی کے بارڈر کی جانب جانے کی کوشش کررہے تھے تاہم انہیں اپنے خفیہ ٹھکانے پر باڈی گارڈ کے ہمراہ ہلاک کردیا گیا۔

اس سے قبل امریکی صدر نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ‘ابھی کچھ بڑا ہوا ہے‘، تاہم انہوں نے کسی بھی طرف اشارہ نہیں کیا کہ وہ کس بارے میں اعلان کرنے والے ہیں اور کیا ہوا ہے۔

واضح رہے یہ پہلی بار نہیں جب داعش سربراہ البغدادی کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی ہے، ان کی ہلاکت کی خبریں پہلے بھی متعدد بار سامنے آچکی ہیں۔ داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کو دنیا کا مطلوب ترین دہشت گردی قرار دیا گیا تھا اور اس سر کی قیمت 25 ملین ڈالر رکھی گئی تھی۔

Check Also

امریکی کالج کیلئے اسکالر شپ حاصل کرنے والے بھارتی طالب علم کا جھوٹ بے نقاب

امریکی کالج کیلئے اسکالر شپ حاصل کرنے والے بھارتی طالب علم کا جھوٹ بے نقاب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *