Home / جاگو ٹیکنالوجی / ہونڈا کی نئی فٹ 2020 متعارف

ہونڈا کی نئی فٹ 2020 متعارف

ہونڈا نے اپنی نئی گاڑی فٹ 2020 کو متعارف کرادیا ہے اور اس بار اس کا ہائیبرڈ ورژن بھی پیش کیا جارہا ہے۔

ٹوکیو موٹر شو کے دوران ہونڈا نے اپنی اس گاڑی کو متعارف کرایا اور یہ پہلی گاڑی ہے جس میں ای : ایچ ای وی نامی 2 موٹر ہائبرڈ سسٹم استعمال کیا جائے گا۔

ہونڈا نے گاڑی کی زیادہ تفصیلات تو بیان نہیں کیں مگر اس کا کہنا تھا کہ تمام ای : ایچ ای وی ماڈلز کو چلانے کے لیے برقی موٹر کا ہی زیادہ استعمال ہوگا۔

ہونڈا فٹ 5 ورژن میں پیش کی گئی ہے جس میں ایک بیسک ماڈل ہوم ہے، دوسرا نیس ٹائپ ہے جو اسپورٹی انداز کا ہے جبکہ ایک ٹائپ کراس اسٹار ہے جس میں 16 انچ المونیم وہیلز دیئے گئے ہیں۔

ایک اور قسم لیوکس میں خاص لیدر سیٹیں موجود ہیں اور پلاٹینم کروم پلیٹنگ موجود ہے۔

پہلے ای : ایچ ای وی ماڈل سے ہٹ کر نئی فٹ ہونڈا کی پہلی گاڑی ہے جس میں کنکٹ آن بورڈ کمیونیکشن سسٹم دیا گیا ہے۔

اس سسٹم کی بدولت صارفین گاڑی کے کچھ افعال کو دور سے اسمارٹ فون سے بھی کنٹرول کرسکیں گے اور حادثے کی صورت میں خودکار طور پر ایمرجنسی سروسز سے رابطہ ہوگا۔

گاڑی میں ایک وائیڈ ویو کیمرا ہوگا جو کہ ہونڈا سنسنگ ایڈوانسڈ سیفٹی سسٹم میں نیا اضافہ ہے تاکہ گاڑی میں بیٹھنے والوں کے تحفظ کا زیادہ خیال رکھا جاسکے۔

اسی طرح نیا ایل سی ڈی ٹچ اسکرین پینل دیا گیا ہے جس میں وائی فائی ہاٹ اسپاٹ بھی شامل ہے۔

یہ نئی گاڑی فروری 2020 میں جاپان میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی اور قیمت کا اعلان بھی اسی وقت ہوگا۔

Check Also

واٹس ایپ اسٹیٹس کو بہتر بنا دیا گیا

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے اسٹوری یا اسٹیٹس شیئر کرنے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *