Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / راحت فتح علی خان ویمبلے ایرینا کی جانب سے ایوارڈ لینے والے پہلے ایشیائی گلوکار

راحت فتح علی خان ویمبلے ایرینا کی جانب سے ایوارڈ لینے والے پہلے ایشیائی گلوکار

استاد راحت فتح علی خان لندن کے ویمبلے ایرینا کی جانب سے ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے ایشیائی گلوکار بن گئے۔

راحت فتح علی خان نے امریکا کے بعد برطانیہ میں بھی اپنے سروں کا جادو جگایا ہے اور بڑی داد وصول کی، وہیں انہوں نے منفرد اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔

راحت فتح علی خان کے میوزک کنسرٹ میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی کے علاوہ دیگر افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس دوران استاد راحت فتح علی خان لندن کو ویمبلےایرینا کی جانب سے ایوارڈ دیا گیا اور وہ یہ ایوارڈ لینے والے پہلے ایشیائی گلوکاربن گئے ہیں۔

راحت فتح علی خان نے لندن کے ویمبلے ایرینا میں مختلف اوقات میں کئی شوز کیے ہیں اور ہر دفعہ ہونے والے شوز کے تمام ٹکٹ مکمل فروخت ہوئے جس پر ویمبلے ایرینا کی جانب سے انہیں ایوارڈ دیا گیا۔

پاکستانی گلوکار نے ویمبلے ایرینا کی جانب سے ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ اعزاز پاکستان کیلئے ہے جس پر جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *